لاہور: بزنس کمیونٹی کے اجلاس سے خطاب میں ایس ایم تنویر نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کاروباری کمیونٹی کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کے پاسپورٹ کی عالمی عزت اور فیلڈ مارشل و وزیراعظم کی قیادت کی دنیا بھر میں تعریف کو سراہا۔
انہوں نے بجلی اور بینک سود کی بلند شرح کے باعث صنعتوں کی مشکلات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نئی اور پرانی صنعتیں اس وقت متاثر ہیں۔ ایس ایم تنویر نے لوکل چیمبرز کے اندر جاری جھگڑوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر کمیونٹی آپس میں لڑتی رہی تو یہ شرم کی بات ہوگی۔
انہوں نے معیشت میں بہتری کے لیے سیکٹرل اور ڈسٹرکٹ اکانومی کے قیام کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ حکومت کے تعاون سے آئی ایم ایف کے بوجھ سے نجات ممکن ہے۔ انہوں نے کہا معرکہ حق جیت چکے ہیں، اب معرکہ معیشت جیت کر دکھائیں گے۔ ہمارے کاروبار چلیں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی۔
یہ اجلاس ایس ایم تنویر کے والد کی تیسری برسی کے موقع پر منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے کاروباری کمیونٹی نے شرکت کی۔




