اسلام آباد: 1971ء کی جنگ کے ہیرو اور نشانِ حیدر کے حامل میجر شبیر شریف شہید کا 54واں یومِ شہادت آج منایا گیا۔ قوم نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے اس عظیم جوان کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آرمی چیف، نیول چیف اور ایئر چیف نے خصوصی پیغامات میں کہا کہ میجر شبیر شریف شہید کی شجاعت پاک افواج کی تاریخ کا روشن باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ملکی سلامتی کی بنیاد ہیں۔
اس موقع پر شہید کی یاد میں قرآن خوانی، دعائیہ تقریبات اور شہدا کے ساتھ تجدیدِ عہد کیا گیا کہ وطن کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔




