ڈیرہ بگٹی: انسداد دہشت گردی کی مؤثر حکمت عملی کے تحت فتنہ الہندوستان بی آر اے کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور اس کے100 ساتھیوں نے ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ ہتھیار پاکستان ہاؤس سوئی میں سکیورٹی حکام کے حوالے کیے گئے۔
سرنڈر کے موقع پر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے "چاکرانی امن فورس” قائم کرنے کا اعلان کیا، جس کا مقصد علاقے میں امن قائم کرنا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا بتایا گیا۔
سکیورٹی حکام نے اس پیش رفت کو خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے اہم قدم قرار دیا اور ہتھیار ڈالنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔




