پاکستان
Trending

فتنہ الہندوستان بی آر اے کے کمانڈر نور علی چاکرانی نے متعدد ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے

 

ڈیرہ بگٹی: انسداد دہشت گردی کی مؤثر حکمت عملی کے تحت فتنہ الہندوستان بی آر اے کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور اس کے100  ساتھیوں نے ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ ہتھیار پاکستان ہاؤس سوئی میں سکیورٹی حکام کے حوالے کیے گئے۔

سرنڈر کے موقع پر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے "چاکرانی امن فورس” قائم کرنے کا اعلان کیا، جس کا مقصد علاقے میں امن قائم کرنا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا بتایا گیا۔

سکیورٹی حکام نے اس پیش رفت کو خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے اہم قدم قرار دیا اور ہتھیار ڈالنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button