پاکستان
Trending

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر عادل راجہ نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے معافی مانگ لی

 

لندن: لندن ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عادل راجہ نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کے خلاف لگائے گئے ہتک آمیز الزامات پر معافی مانگ لی ۔ عادل راجہ نے معافی کا تحریری بیان X (سابقہ ٹویٹر) پر جاری کیا، جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ 14 سے 29 جون 2022 کے دوران انہوں نے الزامات لگائے اور ان کا کوئی قانونی دفاع موجود نہیں تھا۔

عدالت نے عادل راجہ کو راشد نصیر کو 50,000 پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے اور قانونی اخراجات برداشت کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ کردار کشی اور جھوٹے الزامات کے خلاف عدالتی موقف کو واضح کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button