پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی اور سزا دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ فیض حمید کو 14 سال کی سزا کورٹ مارشل کے ریکارڈ شدہ شواہد کی بنیاد پر دی گئی۔ گورنر نے کہا کہ چھوٹی سی غلطی یا غیر قانونی عمل سے صوبے کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اور جب سیاسی رہنماؤں کو سزا دی جاتی ہے تو عسکری افسران کو بھی قانون کے مطابق سزا ملتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے صوبائی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹریٹ اڈیالہ منتقل ہونے کے بعد سیکریٹری یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر اداروں کے ساتھ مل کر امن قائم کرے تو حالات بہتر ہوں گے۔




