ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا میں آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وینیوز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
بی سی بی کے مطابق، آئی سی سی نے بنگلادیشی ٹیم کی مکمل اور بلا تعطل شرکت کو یقینی بنانے اور حفاظتی منصوبہ بندی پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بورڈ نے کہا کہ تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور وہ آئی سی سی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔




