کھیل
Trending

فیفا ورلڈ کپ میں بڑے اپ سیٹ اور شاندار مقابلے، ارجنٹائن، فرانس اور ناروے کی کامیابیاں

 

میکسیکو :فیفا ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچوں میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے میں آئے، جہاں ارجنٹائن، فرانس اور ناروے نے شاندار فتوحات حاصل کیں۔

گروپ جے کے میچ میں ارجنٹائن نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ اس میچ میں سپر اسٹار لیونل میسی نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک اسکور کی اور اپنی ٹیم کو شاندار کامیابی دلائی۔

گروپ آئی کے مقابلے میں فرانس نے سینی گال کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی جبکہ اسی گروپ میں ناروے نے عراق کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے مات دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کیے۔

دوسری جانب آسٹریا نے اردن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔ ٹورنامنٹ میں آئندہ میچز مزید سخت مقابلوں کی توقع کے ساتھ کھیلے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button