لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 میں دائر الیکشن پٹیشن کو قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر خارج کر دیا گیا ہے، جس کا تفصیلی فیصلہ جاری ہو گیا۔
فیصلے کے مطابق نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 14 فروری کو جاری ہوا تھا، تاہم الیکشن ٹریبونل بننے کے باوجود مقررہ مدت میں پٹیشن دائر نہیں کی گئی۔
عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار ڈاکٹر یاسمین راشد نے درست فورم کے بجائے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا اور فریقین شامل کرنے کے لیے ٹریبونل سے اجازت بھی حاصل نہیں کی، جو الیکشن ایکٹ کے سیکشن 144 کی خلاف ورزی ہے۔




