پاکستان
Trending

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بیجنگ پولیس کالج پہنچ گئے، جدید تربیتی نظام پر اظہار تحسین

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج کا دورہ کیا اور کالج کے ہائی ٹیک تربیتی سیکشنز کا جائزہ لیا۔ دوران دورہ، وزیر داخلہ نے بیجنگ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ پاکستانی پولیس افسران جدید تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر سکیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس تعاون سے پاکستان میں پولیس کے تربیتی معیار کو عالمی سطح کے مطابق بہتر بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button