وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم لیگی رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں بلوچستان کی موجودہ صورت حال کے علاوہ دیگر اہم قومی و صوبائی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، دورے کا مقصد صوبے میں امن و استحکام کو فروغ دینا اور انتظامی امور پر رہنمائی فراہم کرنا ہے۔




