پاکستان

سپریم کورٹ کا فیصلہ: مالک کی وفات پر وارثین کو کرایہ نہ دینا ‘غیر قانونی’ قرار

 

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے کرایہ داری کے حوالے سے حتمی اصول طے کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ مالک مکان کے انتقال کے بعد اس کے قانونی وارث ازخود نئے مالک تصور ہوں گے۔ عدالت نے واضح کیا کہ وارثین کے ساتھ نیا کرایہ نامہ کرنا ضروری نہیں، بلکہ انہیں کرایہ ادا کرنا لازمی ہے۔

متوفی مالک کے نام پر کرایہ جمع کروانا قانونی ادائیگی نہیں مانی جائے گی۔ نوٹس کے باوجود وارثین کو کرایہ نہ دینا "جان بوجھ کر ڈیفالٹ” تصور ہوگا، جس پر کرایہ دار کو بے دخل کیا جا سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کرایہ داروں کو 60 دن میں دکانیں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button