کاروبار
Trending

ورلڈ کپ ہوگا یا بائیکاٹ؟ کرکٹ کے سب سے بڑے فیصلے کی گھڑی آ گئی!

 

 

لاہور :پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج ہونے والی ملاقات عالمی کرکٹ کے نقشے پر پاکستان کا رخ متعین کرے گی۔ بنگلہ دیش کو ایونٹ سے باہر نکالنے کے آئی سی سی کے متنازع فیصلے نے پاکستان کو سخت موقف اپنانے پر مجبور کر دیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ٹیم کی سری لنکا روانگی کا دارومدار اب مکمل طور پر وزیراعظم پاکستان کی گرین سگنل پر ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کو میگا ایونٹ سے باہر کر کے اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا ہے، جس پر پاکستان نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ "سیاست زدہ کرکٹ” کھیل کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ پاکستان نے اس بحران میں بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے موقف کی کھل کر حمایت کی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے سری لنکا میں ہونا ہے، لیکن پاکستان کی شرکت پر ابھی تک سوالیہ نشان برقرار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button