اسلام آباد: کیا پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا؟ اس اہم سوال کا جواب پیر کو سامنے آئے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کے بعد کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایک اہم ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ آئی سی سی (ICC) کے معاملات پر ہونے والی گفتگو انتہائی نتیجہ خیز رہی۔ انہوں نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے کرکٹنگ حقوق پر کسی قسم کی لچک دکھانا ممکن نہیں رہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کو ہدایت دی ہے کہ مصلحت کے بجائے "تمام آپشنز کو میز پر” رکھا جائے۔ آئی سی سی کے ساتھ مسئلے کو قومی وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کیا جائے۔ ایسا فیصلہ کیا جائے جو پاکستان کرکٹ کے طویل مدتی مفاد میں ہو۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پیر تک تمام تکنیکی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔ مبصرین کے مطابق ‘تمام آپشنز’ کا مطلب ورلڈ کپ کے بائیکاٹ تک بھی جا سکتا ہے۔
0 18 1 minute read




