پاکستان
Trending

بلوچستان میں خواتین خودکش بمباروں کا سہولت کار نیٹ ورک پکڑا گیا، ‘فتنہ الہندوستان’ کا کابل کنکشن بے نقاب

 

کوئٹہ : بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر میں ایک ہولناک موڑ سامنے آیا ہے۔ کوئٹہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ‘فتنہ الہندوستان’ اب بلوچ روایات کو پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
ڈی آئی جی اعتزاز گورایہ نے واضح کیا کہ ان دہشت گردوں کو کابل میں افغان حکومت کی مکمل معاونت حاصل ہے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف مسلسل استعمال ہو رہی ہے۔ ترجمان بابر یوسفزئی نے بتایا کہ دہشت گرد اب پہاڑوں سے نکل کر گھروں میں داخل ہو چکے ہیں اور خواتین کو ‘مسافر’ کے روپ میں پناہ دلوا کر خودکش حملوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔
حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کے رشتے طے کرتے وقت لڑکے کے پس منظر کی سخت چھان بین کریں اور اپنے بچوں کی خفیہ سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ رحیمہ بی بی نامی گرفتار خاتون نے انکشاف کیا کہ اس کا شوہر منظور احمد خودکش بمبار خواتین کا سہولت کار تھا، جو نوکنڈی حملے میں ملوث خاتون کو ان کے گھر میں ٹھہراتا رہا اور بعد میں اپنی بیوی کو بے یار و مددگار چھوڑ کر افغانستان فرار ہو گیا۔
دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں، یہ بزدل گروہ معصوم زندگیوں کے پیچھے چھپ کر ریاست کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، مگر سکیورٹی ادارے ان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button