بین الاقوامی
Trending

"ایک گھنٹے میں سات جھوٹ بولے گئے”؛ امریکی صدر کے دعوؤں پر ایرانی پارلیمنٹ کا شدید ردِعمل

 

تہران/واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ ‘ایٹمی مواد کی منتقلی’ اور ‘میگا ڈیل’ کے دعوؤں کے چند گھنٹوں بعد ہی تہران نے ان بیانات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے صدر ٹرمپ کے خطاب کو "پروپیگنڈا” قرار دیتے ہوئے سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
تہران میں ایک ہنگامی خطاب کے دوران محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر پر کڑی تنقید کی۔قالیباف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے محض ایک گھنٹے کے دوران سات بڑے جھوٹ بولے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایرانی سپیکر کے مطابق، امریکہ جھوٹے دعوؤں اور میڈیا وار کے ذریعے خود کو فاتح ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو کہ ناممکن ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے "سچائی” پہلی شرط ہے اور اس قسم کے ماحول میں کسی حقیقی پیش رفت کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
ایرانی اسپیکر نے بین الاقوامی برادری اور عوام کو خبردار کیا کہ وہ امریکی بیانات پر یقین کرنے کے بجائے ایرانی وزارتِ خارجہ کے سرکاری موقف کا انتظار کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات کی میز پر ہونے والی اصل گفتگو کی مستند معلومات صرف ایران کا محکمہ خارجہ ہی فراہم کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button