بین الاقوامی
Trending

پہلگام فالس فلیگ: بھارتی میڈیا کا ‘ٹائم ٹریول’ پکڑا گیا؛ ڈیڑھ گھنٹے کا سفر 10 منٹ میں طے، پاکستان پر الزامات کا سکرپٹ فیل

 

سرینگر / اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے نے بھارتی سکیورٹی فورسز اور میڈیا کے گٹھ جوڑ کو عالمی سطح پر رسوا کر دیا ہے۔ جغرافیائی حقائق اور وقت کے صریح تضاد نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے رچایا گیا یہ ‘فالس فلیگ’ آپریشن ایک بھونڈی اور ناکام کوشش تھی۔
بھارتی پولیس کی پیشہ ورانہ بددیانتی اس وقت بے نقاب ہوئی جب پہلگام پولیس اسٹیشن میں واقعے کے محض 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ جائے وقوعہ سے تھانے کا فاصلہ 5 کلومیٹر ہے، جو کہ پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث کم از کم 90 منٹ (ڈیڑھ گھنٹہ) کی مسافت پر ہے۔
پولیس کا اتنی جلدی مقدمہ درج کرنا اور بغیر کسی تفتیش کے پاکستان کو نامزد کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ ایف آئی آر کا متن واقعے سے پہلے ہی کسی سرکاری دفتر میں تیار کیا جا چکا تھا۔واقعے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی بھارتی میڈیا نے اپنی پیشہ ورانہ اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔ تمام بڑے بھارتی چینلز نے بیک وقت ایک ہی زبان میں پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع کیا، جس کا مقصد عوام میں جنگی جنون پیدا کرنا تھا۔
بھارتی نیوز رومز نے حقائق کی تصدیق کے بجائے مسلمان مخالف جذبات کو ابھارا اور حملے کو ‘منظم دہشت گردی’ کا رنگ دے کر پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔بھارتی صحافیوں نے دیدہ و دانستہ طور پر 5 کلومیٹر کے مشکل فاصلے اور وقت کے تضاد کو نظر انداز کیا تاکہ ان کا خود ساختہ بیانیہ متاثر نہ ہو۔
دفترِ خارجہ پاکستان نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاتھا کہ بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ایسے ‘میڈیا ٹرائلز’ کا سہارا لیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button