اسلام آباد : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک اور منظم سازش دم توڑ گئی۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ (RAW) کی لیک ہونے والی خفیہ دستاویزات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پہلگام واقعہ کسی بیرونی حملے کا نتیجہ نہیں بلکہ بھارتی ایجنسیوں کا اپنا تیار کردہ ایک ‘فالس فلیگ آپریشن’ تھا۔
منظرِ عام پر آنے والی ان دستاویزات نے بھارتی پراپیگنڈے کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ دستاویزات میں ‘را’ کے اہلکاروں کو حکم دیا گیا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد حقائق کو مسخ کر کے ایک پاکستان مخالف بیانیہ عالمی میڈیا میں پھیلایا جائے۔
ان دستاویزات سے واضح ہوتا ہے کہ یہ آپریشن بھارتی حکومت کی اس ‘پرانی پلے بک’ کا حصہ ہے جس کے تحت عالمی برادری کی توجہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کی جاتی ہے۔ان نئے شواہد نے پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر مزید تقویت دی ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پہلے ہی عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ شواہد کے ساتھ پیش کیا تھا، اب ‘را’ کی اپنی دستاویزات نے اس سچائی پر مہر ثبت کر دی ہے۔ یہ دستاویزات منظرِ عام پر آنے کے بعد بھارت کا یہ دعویٰ کہ پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے، بری طرح غلط ثابت ہو گیا ہے۔




