پاکستان
Trending

سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا: سرفراز بگٹی

 

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والا خودکش حملہ ملک و قوم کے خلاف ایک گہری سازش ہے، جس میں بے گناہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن قوتیں، بالخصوص "را” کے پراکسی عناصر بدامنی پھیلا کر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

چمن پھاٹک کے دورے کے موقع پر میڈیا اور شہداء کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سانحے کے شہداء نے عظیم قربانی دی ہے اور حکومت دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دہشت گردی کے نتیجے میں شہریوں کے ہونے والے مالی نقصان کی تلافی کے لیے حکومت تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ ریاست شہداء کے خون کا حساب لے گی۔ انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے حوصلے کی دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button