پاکستان
Trending

ریاض میں پاک سعودی وزرائے داخلہ کی ملاقات، پاکستان کے ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کے لیے بڑے تربیتی پیکیج کا فیصلہ

 

ریاض : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مابین سکیورٹی تعاون کو نئے عروج پر لے جانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ عید الاضحیٰ کی مبارکباد کے تبادلے کے ساتھ شروع ہونے والی اس ملاقات میں خطے کی صورتحال اور داخلی سکیورٹی پر گہری مشاورت کی گئی۔

ملاقات کا سب سے اہم نقطہ پاکستان کی فیڈرل کانسٹیبلری (FC) کے سپیشل ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کے 200 اہلکاروں کو سعودی عرب میں جدید سکیورٹی کورسز کروانے کا فیصلہ تھا۔ اس اقدام کا مقصد حساس تنصیبات اور سفارت کاروں کی حفاظت پر مامور پاکستانی دستوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی سکیورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے مستقبل میں بھی لکیر کے ایک ہی طرف کھڑے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button