پاکستان
Trending

عید الاضحیٰ کا دوسرا روز: پنجاب بھر میں عید صفائی آپریشن کے لیے لائیو مانیٹرنگ سسٹم فعال، وزیراعلیٰ مریم نواز خود نگران ہیں، عظمیٰ بخاری

 

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز صفائی کے انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں آلائشیں اٹھانے کا آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، جس کی پل پل کی نگرانی خود وزیراعلیٰ مریم نواز کر رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ صفائی مہم کو سو فیصد مانیٹر کرنے کے لیے جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم کا استعمال کیا جا رہا ہے، جہاں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا لائیو ڈیٹا (Live Data) لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ ہو رہا ہے تاکہ فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو فوری جانچا جا سکے۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ عید کے دوسرے روز بھی تمام شہروں، قصبوں اور گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ‘ستھرا پنجاب’ کی ٹیمیں صبح سویرے سے متحرک ہیں اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button