مظفرآباد : پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد میں ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے، جو تکنیکی خرابی سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔




