پاکستان
Trending

پاسپورٹ نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ، ای پاسپورٹ پر منتقلی جلد مکمل ہوگی

 

اسلام آباد: حکومت نے پاسپورٹ کے اجرا کے نظام میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر ای پاسپورٹ سسٹم پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا، جس میں پاسپورٹ نظام کو جدید اور ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاسپورٹ کے اجرا کا مکمل عمل ای پاسپورٹ سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، جس سے نہ صرف نظام میں شفافیت بڑھے گی بلکہ جعلسازی اور فراڈ کے امکانات بھی ختم ہو جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت شہریوں کو تیز اور محفوظ سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، اور اس سلسلے میں بیرون ملک اور اندرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کے لیے ابتدائی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت پاسپورٹ اجرا کے عمل کو مزید موثر، تیز رفتار اور شفاف بنانے کے لیے مرحلہ وار اصلاحات نافذ کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button