پاکستان
Trending

یومِ استحصالِ کشمیر: ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، اسلام آباد میں احتجاجی ریلی

 

اسلام آباد :پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ استحصالِ کشمیر منا رہے ہیں۔ اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف شہروں میں ریلیوں، سیمینارز اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ سے ڈی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ترجمان دفترِ خارجہ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، جبکہ سرکاری و نجی اداروں میں خصوصی تقریبات، دعائیہ اجتماعات اور آگاہی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button