پاکستان

سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی، پاکستان نے بھارت کے خلاف معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا

 

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھا دیا ہے اور عالمی ادارے سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے نام خط ارسال کیا ہے، جسے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے صدر تک پہنچا دیا۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت دریائے چناب پر مبینہ غیر قانونی آبی منصوبوں کے ذریعے پانی کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

خط کے متن کے مطابق بھارت کے یہ اقدامات سندھ طاس معاہدے کی روح اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں، جو خطے میں کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔ پاکستان نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورت حال کا فوری نوٹس لے اور بھارت کو اس کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائے۔

پاکستان نے اپنے خط میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا ہے کہ وہ اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام سفارتی اور قانونی ذرائع بروئے کار لائے گا اور سندھ طاس معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button