پاکستان
Trending

9 مئی مغلپورہ کیس فیصلہ: شاہ محمود قریشی بری، متعدد رہنماؤں کو 10، 10 سال قید

 

لاہور : 9 مئی کو مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری قرار دے دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button