پاکستان

13

 

اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر کے دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، اقتصادی تعاون، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسعود پزشکیان امریکا ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہیں گے اور اس سلسلے میں پاکستان کے کردار پر اظہارِ تشکر کریں گے۔

ایرانی صدر کی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں طے ہیں، جن میں خطے میں امن و استحکام، باہمی تعاون کے فروغ اور اہم علاقائی معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button