واشنگٹن: امریکا نے ایران کے لیے 60 روزہ جنرل لائسنس جاری کرتے ہوئے تیل کی فروخت کی عارضی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی اقدام کے بعد آبنائے ہرمز کی بحالی اور تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات میں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جبکہ سرمایہ کاروں نے سپلائی کی صورتحال بہتر ہونے کے باعث مارکیٹ میں مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایران سے تیل کی محدود بحالیِ تجارت اور خطے میں کشیدگی میں کمی عالمی توانائی مارکیٹ کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔




