پاکستان
Trending

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار تقریب

 

اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب میں ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

بعد ازاں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں یادگاری پودا لگایا۔ تقریب میں وفاقی وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام اور دونوں ممالک کے سفارتی نمائندے بھی شریک تھے۔

دورے کے دوران پاک ایران تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button