پاکستان
Trending

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر کی ملاقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

 

اسلام آباد: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات اور علاقائی پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایرانی صدر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس حوالے سے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ باہمی تعاون کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button