اسلام آباد: پاکستان کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی جانب سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی فیلوشپ عطا کر دی گئی۔
اعزازی فیلوشپ دینے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا اور ایرانی وفد کے ارکان شریک ہوئے۔
تقریب میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی طبی شعبے میں خدمات اور عوامی بہبود کے لیے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔




