پاکستان
Trending

مذاکراتی عمل میں پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

 

اسلام آباد: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات قریبی اعتماد، باہمی احترام اور برادرانہ رشتوں پر مبنی ہیں، دونوں ممالک مشترکہ مستقبل اور ترقی کے شراکت دار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان صرف ہمارا ہمسایہ نہیں بلکہ ہمارا بھائی اور عزیز دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران یک جان دو قالب ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں۔

مسعود پزشکیان نے اپنی گفتگو کا آغاز مفکر پاکستان علامہ اقبال کے شعر سے کیا اور کہا کہ ماضی قریب کے واقعات نے دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان نے مذاکراتی عمل میں بہترین کردار ادا کیا، امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے اہم کردار کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے۔

انہوں نے پاکستان کے شاندار استقبال اور بھرپور میزبانی پر حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا جبکہ دورہ پاکستان کی دعوت دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ صدر مملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تعمیری ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور علاقائی روابط کا فروغ تعمیری بات چیت سے ممکن ہے۔ انہوں نے امن عمل میں تعاون پر قطر، ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور دیگر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ثالثی عمل میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ جنگ کے آغاز سے مفاہمتی یادداشت تک پاکستان نے مخلصانہ اور انتھک کوششیں کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button