پاکستان
Trending

پاکستان اور لیبیا کا دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم، عسکری قیادت کا سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

 

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر
نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی روابط کو مزید مضبوط بنانے، پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور سکیورٹی امور میں باہمی اشتراک کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے امن، استحکام اور دوست ممالک کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون سے خطے میں سلامتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

لیبیا کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف کی آمد پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button