پاکستان
Trending

آزاد کشمیر صورتحال پر بلاول بھٹو کا حکومت کو مشورہ، وزراء کے بیانات پر تحفظات کا اظہار

 

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے آزاد کشمیر کے معاملے پر حکومت کو سیاسی راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بعض وزراء کے بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چند وزراء ایسے بیانات دے رہے ہیں جن سے وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے نام لیے بغیر وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راولا کوٹ کے کشمیریوں سے متعلق بیان انتہائی غلط تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا بیان دینے والا وزیر اگر معذرت کے لیے بھی تیار نہ ہو تو یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر مزید اثر انداز ہوتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ سیاسی انداز میں بات کی جائے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ آزاد کشمیر کے حالات بہتر بنانے کے لیے فضل الرحمان کو بھی کردار ادا کرنے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود ملک کو اس وقت انتشار نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق قومی معاملات کو افہام و تفہیم اور جمہوری طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button