بین الاقوامی
Trending

جنگ بندی معاہدہ ایرانی استقامت کا ثمر ہے، قالیباف؛ امریکا میں بھی ٹرمپ کی ایران پالیسی پر سوالات

 

آذربائیجان:ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ بندی معاہدہ کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں بلکہ ایرانی قوم کی ثابت قدمی اور مزاحمت کا ثبوت ہے۔ او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے امریکا کی شکست قرار دیا اور خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی سلامتی کے معاملات خود سنبھالیں۔

ادھر امریکا میں بھی ایران کے ساتھ جنگ سے متعلق حکومتی پالیسی پر تنقید بڑھ گئی ہے۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جنگ سے امریکا کو کوئی واضح فائدہ نہیں ہوا، جبکہ معاہدے کی تفصیلات اب تک سامنے نہیں لائی گئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button