بین الاقوامی
Trending

ایران سے جوہری مذاکرات میں پیش رفت کی کوشش، آبنائے ہرمز پر ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت: امریکا

 

منامہ: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے، اس لیے کسی بھی ملک کو اس پر ٹول ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

منامہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات پر تکنیکی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 30 جون کو امریکی ٹیمیں دوبارہ سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گی، جہاں ایران کے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ امریکا کے تعلقات مضبوط ہیں اور خطے کے استحکام کے لیے تعاون جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ایران مفاہمت کی یادداشت کی پاسداری کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کرتا تو امریکا کے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا خطے میں امن، استحکام اور عالمی تجارت کے تحفظ کے لیے اپنی پالیسی پر قائم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button