اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کل تہران کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی تہران پہنچیں گے اور تدفین کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
تہران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ جائیں گے، جہاں 4 جولائی کو ترک صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، ایران اور امریکا کے درمیان پیش رفت کے اثرات، عالمی و علاقائی امور، جبکہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے معاملات زیر غور آنے کا امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی بات چیت متوقع ہے۔




