بین الاقوامی
Trending

افغانستان کا سفر خطرناک قرار، آسٹریلیا نے شہریوں کو دور رہنے کا مشورہ دے دیا

 

کابل: افغانستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات مزید سخت کر دی ہیں اور انہیں افغانستان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آسٹریلوی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کا کوئی بھی علاقہ مکمل طور پر محفوظ نہیں، جبکہ کابل سمیت مختلف علاقوں میں سکیورٹی خطرات برقرار ہیں۔

ایڈوائزری میں آسٹریلوی شہریوں کو سیاحت، ثقافتی سرگرمیوں یا اہلِ خانہ سے ملاقات کے لیے بھی افغانستان کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، برطانیہ، کینیڈا سمیت متعدد ممالک پہلے ہی افغانستان کے حوالے سے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایات جاری کر چکے ہیں۔

سفارتی حلقوں کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے جاری سفری انتباہات افغانستان میں سکیورٹی صورتحال، ممکنہ خطرات اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق خدشات کی بنیاد پر مرتب کیے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button