پاکستان
Trending

نوجوانوں کو ڈیجیٹل ہنر سے آراستہ کرنے کا منصوبہ، سندھ میں گوگل کیریئر سرٹیفکیشن پروگرام شروع

 

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گوگل کیریئر سرٹیفکیشن پروگرام کا افتتاح کر دیا، جس کے تحت طلبہ کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے نوجوانوں کے لیے 20 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیشن اسکالرشپس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے اور دنیا بھر میں عوامی خدمات اور فیصلہ سازی کے لیے جدید ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل شعبے میں آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ڈیجیٹل مہارتوں کو حکومتی و عوامی سطح پر فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے واقفیت نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور انہیں عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے میں مدد دے گی۔

گوگل کیریئر سرٹیفکیشن پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت اور نئی مہارتیں حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button