کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا، جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔
کاروباری سیشن کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار 756 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 466 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
حصص بازار میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ مختلف شعبوں کے شیئرز کی خرید و فروخت میں نمایاں سرگرمی رہی۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مثبت کارکردگی سرمایہ کاروں کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے۔




