پاکستان
Trending

اسلام آباد: جیل اصلاحات پر قومی کانفرنس، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا قیدیوں کے حقوق اور نظام انصاف میں بہتری پر زور

 

اسلام آباد:اسلام آباد میں جیل اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ نظامِ انصاف میں قیدیوں کے حقوق کا تحفظ انتہائی اہم حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کانفرنس میں شریک تمام مندوبین کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ جیلوں میں صحت، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق جیلوں کی حالت بہتر بنانا آئینی طور پر صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ زیرِ التوا کیسز کے حل میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم انصاف کے نظام میں حقیقی بہتری صرف عدالتی فیصلوں سے نہیں بلکہ ان کے مؤثر نفاذ سے ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوجداری نظامِ انصاف کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے اور اس میں احتساب کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود تھی اور متعلقہ فریقین کو اس نظام پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button