اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظامِ انصاف میں قیدیوں کے حقوق کا تحفظ بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل اصلاحات کے ذریعے انصاف کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے، جبکہ قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
سرفراز بگٹی کے مطابق قیدیوں کی تعلیم، فنی تربیت اور ذہنی بحالی پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے تاکہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت پر مبنی احتسابی نظام سے نہ صرف اداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ عوام کا اعتماد بھی مضبوط ہوگا۔




