پاکستان
Trending

محسن نقوی اور انتونیو گوتریس کی ملاقات، پاکستان کے امن مشنز میں کردار کو خراجِ تحسین

 

نیویارک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں عالمی امن، سکیورٹی تعاون اور اقوام متحدہ کے امن مشنز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران انتونیو گوتریس نے امن مشنز میں پاکستان کے طویل المدتی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے امن مشنز میں پاکستانی اہلکاروں کی خدمات اور عزم کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو یقین دلایا کہ پاکستان عالمی امن و استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button