کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں صوبے میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات، سکیورٹی صورتحال اور امن کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی بلوچستان اور دیگر سکیورٹی حکام وزیراعظم کو صوبے میں موجود سکیورٹی چیلنجز اور حالیہ واقعات سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی بہتری اور سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اہم امور زیر غور آئیں گے۔




