اسلام آباد: مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ قوم ان کی سیاسی جدوجہد، قیام پاکستان میں کردار اور ملکی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔
محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان کے دوران قائداعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ دیا اور مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے حصول کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 1929ء سے 1948ء تک تحریک پاکستان کے اہم مراحل میں اپنے بھائی کے شانہ بشانہ رہیں۔
قیام پاکستان کے بعد مادرِ ملت نے قومی امور میں اپنا کردار جاری رکھا اور ملک میں جمہوری اقدار اور عوامی فلاح کے لیے آواز بلند کی۔
محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو قوم آج بھی قدر و احترام سے یاد کرتی ہے۔




