پاکستان
Trending

کروشین وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، اسحاق ڈار سے ملاقات میں تجارت اور علاقائی امور پر گفتگو

 

اسلام آباد: کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گارڈن گرلیچ ریڈمین نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کروشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان مضبوط روابط موجود ہیں، جبکہ یورپی یونین پاکستان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔

نائب وزیراعظم نے کروشین وزیر خارجہ کو پاکستان، بھارت تعلقات اور حالیہ کشیدگی سے متعلق پاکستان کے مؤقف سے بھی آگاہ کیا۔

کروشین وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل یورپ نے ان کا خیرمقدم کیا۔ دورے کے دوران ڈاکٹر گارڈن گرلیچ ریڈمین پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button