پاکستان
Trending

ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم: وزیراعظم شہباز شریف

 

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے اور ملک کے امن و استحکام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک صفحے پر ہے۔

وزیراعظم نے کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سکیورٹی حکام نے اجلاس کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے واقعات اور ان کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قومی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون کے ساتھ مؤثر اقدامات جاری رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button