پاکستان
Trending

شعبان آپریشن کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 88 ہوگئی

 

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جن میں ان کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آپریشن شعبان کے دوران اب تک 88 خارجی مارے جا چکے ہیں، جبکہ 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 126 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button