نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں سپین نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو دو صفر سے شکست دے کر عالمی کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
اسپین نے میچ کے دونوں ہاف میں ایک، ایک گول کرکے فرانس کو مقابلے میں واپسی کا موقع نہیں دیا اور فتح کے ساتھ ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی جگہ مستحکم کر لی۔
دوسرے سیمی فائنل میں آج دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ فاتح ٹیم اتوار کو ہونے والے فائنل میں اسپین کا سامنا کرے گی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا، جہاں دنیا کی دو بہترین ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کے لیے میدان میں اتریں گی۔




