پاکستان
Trending

تعلیم اور نوجوانوں کے لیے بڑے فیصلے، پنجاب میں ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

 

عارفوالہ :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے طلباء کو سفری سہولت کے لیے ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی، جبکہ تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹس بھی فراہم کیے جائیں گے۔

عارفوالہ میں نوازشریف سکول آف ایمیننس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں، 49 ہزار سرکاری سکولوں میں سے 10 ہزار سکول اپ گریڈ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں نوازشریف سکول آف ایمیننس قائم کیا جائے گا تاکہ طلباء کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع مل سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رہنے والا ہر شہری ان کی ذمہ داری ہے، 13 کروڑ عوام کی خدمت آسان کام نہیں، تاہم صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button